ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہم ہر الیکشن جیتنے والے نپولین نہیں:کیجریوال

ہم ہر الیکشن جیتنے والے نپولین نہیں:کیجریوال

Mon, 20 Mar 2017 11:42:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں ملی شکست سے پارٹی کارکنان کو باہر نکالنے کے لیے اپنا موازنہ نپولین سے نہیں کرنے کی صلاح دی ہے۔کیجریوال نے آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات (ایم سی ڈی)کے پیش نظر فیس بک پر اپنے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی۔کیجریوال نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات میں پارٹی صاف دہلی اور اس کو لندن اور پیرس کی طرح بے داغ اور خوبصورت بنانے اور میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کو ختم کرنے اور سوراج لانے پر زور دے گی۔وزیر اعلی نے کہاکہ اگر ہمارے جیسی ایماندار پارٹی ایم سی ڈی الیکشن جیتتی ہے تو ہم دہلی کو صاف بنائیں گے اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید اصلاحات کریں گے ۔انہوں نے کارکنوں سے ملک بھر میں بوتھ سطح کی تنظیم بنانے اور دہلی حکومت کی طرف سے کے گئے کاموں کی تشہیر کرنے کی بھی اپیل کی۔کیجریوال نے کہاکہ ہم ہرہر الیکشن جیتنے اور علاقوں پر قبضہ کرنے والے نپولین تھوڑے ہی ہیں، ہم یہاں ملک کی ترقی کے لیے ہیں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ان کی سخت محنت لیے سلام کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے سچائی کے راستے پر قدم رکھا ہے اور یہ راستہ کانٹوں سے بھرا ہے، لیکن آخر میں سچائی کی ہی جیت ہوگی۔


Share: